(ایجنسی)
واشنگٹن…امریکا کوممکنہ سائبرحملے کاخطرہ بڑھ گیا۔محکمہ دفاع پینٹاگون نے سائبر سیکیورٹی اسٹاف 3 گنا سے زائد کرنے کا اعلان کردیا، سیکریٹری دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کو ممکنہ سائبر حملے سے بچانے کے لیے کیا گیاہے۔ واشنگٹن میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چک ہیگل کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر
تک امریکا کے سائبر سیکیورٹی افسران کی تعداد 1ہزار8سو تک ہوجائے گی، جو سال 2016 تک 6 ہزارتک بڑھا دی جائیگی۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ سیکیورٹی افسران کی تعداد میں اضافہ امریکا میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر کسی ممکنہ سائبر حملے سے بچاؤ کے لیے کیا جارہاہے، چک ہیگل آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے جہاں انھیں امریکی جاسوسی پروگرام پر تنقید کا سامنا ہوسکتا ہے۔